آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برج حمل

فروری01 جمعرات۔ خانگی اور خاندانی مسائل جلد حل ہوں گے اور شریک حیات کے تعاون سے گھریلو ماحول خوشگوار رہیں گے۔ زندگی میں تبدیلی کے خواہش مند اِس خواہش کی تکمیل کیلئے جدوجہد کر سکیں گے۔

برج ثور

فروری01 جمعرات۔ مالی لحاظ سے یہ ہفتہ بہتر گزرے گا۔ کاروباری امور میں خوشگوار تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ گھر کی سجاوٹ کیلئے قیمتی اشیاء خرید سکیں گے۔ سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر ممکن ہے۔

برج جوزا

فروری01 جمعرات۔ بہتر فیصلے کر سکیں گے جو کہ مستقبل میں فائدہ مند رہیں گے۔ کاروباری معاملات وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔ جس کے باعث مالی مسائل بھی بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔

برج سرطان

فروری01 جمعرات۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ممکن ہے۔ نئے دوست بن سکیں گے۔ گھریلو مسائل کی طرف توجہ دینے سے مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔ نئے معاہدے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

برج اسد

فروری01 جمعرات۔ اپنا رویہ بہتر کرنے میں جدوجہد کر سکیں گے۔ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گے۔ ارد گرد کے معاملات پر گہری نظر رکھئے۔ کام سے غیر مطمئن صورتحال پیش آسکتی ہے۔

برج سنبلہ

فروری01 جمعرات۔ جلد بازی اور جذبات میں آنے سے مسائل میںاضافہ کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔ کسی بھی قسم کا فیصلہ کرتے وقت محتاط رہیں اور دوسروں سے مشورہ کرنا بہتر رہے گا۔

برج میزان

فروری01 جمعرات۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ انعامی سکیموں میں دلچسپی بڑھے گی۔ تبدیلی ملازمت یا بہتر ملازمت کے خواہاں حملی افراد کی آرزو بھی پوری ہو سکے گی۔ تکنیکی مسائل کا بہتر حل نکل سکے گا۔

برج عقرب

فروری01 جمعرات۔ فیصلے کرتے وقت بزرگوں کی مشاورت ضروری ہے۔ کام میں خامیاں رہ سکتی ہیں۔ صحت بہتر رہے گی۔ تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے گا۔ شخصیت مزید پروقار ہو سکے گی۔

برج قوس

فروری01 جمعرات۔ عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ کاموں کو فروغ ملے گا جس کے باعث آمدن میں اضافہ سے مالی مسائل اور پریشانیوں کا خاتمہ ہو گا۔

برج جدی

فروری01 جمعرات۔ بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو نگے اور مالی پوزیشن میں بہتری کے امکان ہیں۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس سے شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔

برج دلو

فروری01 جمعرات۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ اس ہفتے زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

برج حوت

فروری01 جمعرات۔ عشق و محبت کے معاملات عروج پر ہونگے۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ دوسروں پر بھروسہ میں اضافہ ہو سکے گا۔ بہتر سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ذہنی صلاحیتیں نکھر سکیں گی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم