ہائیر جدت کے سفر میں سب سے آگے


لاہور( پ ر)ہائیرنہ صرف مارکیٹ میں اپنی دستیا بی کے حوا لے سے ایک عالمی برانڈ کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنے بتدریج بڑھتی ہو ئے سیلزوالیم کی بنا پر بھی یہ دنیا میں کا بہترین برانڈ ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ ہائیر مسلسل 9سا ل سے دنیا کا نمبر 1برانڈ قرار پایا ہے اور 2009 سے لے کر اب تک ہائیر نے اس پوزیشن کو کامیا بی سے برقرا ر رکھا ہے جو بلا شبہ ایک منفرد اعزاز ہے ۔ دنیا کے معتبر ترین تحقیقاتی ادارے یورو مانیٹر کے 2017کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہو م اپلائنسز کی فروخت کے حوالے سے ہائیر اپنے 10.5 فیصد ما رکیٹ شیئر کے ساتھ سر فہر ست ہے اور اس طرح ہائیر کو اس دوڑ میں دوسر ے نمبر پر آنے والے کوریا کے برانڈکے مقابلے میں4.5فیصد کی نما یا ں برتری حا صل ہے ، جس کا مارکیٹ شیئر 6فیصد ہے ۔ ان اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے ہر دسویں گھر میں ہائیر کی 1پراڈکٹ ضرور مو جود ہے اور یہ اس برانڈ کے لیے حقیقتاً ایک گراں قدر کامیابی ہے کہ جس نے محض 35سال قبل واشنگ مشین تیا ر کرنے والے ادارے کے طور پر اپنے سفر کا آغازکیا۔ یورو مانیٹرکے مطابق ہائیر کو ہو م اپلا ئنسز کی متعدد کیٹگریزمیں سر فہرست ہے ۔ عالمی سطح پر فروخت ہونے والے ریفریجریٹرز ، واشنگ مشینز ، الیکٹرک کو لرز اور فریز ز میں ہا ئیر کا مارکیٹ شیئربالتر تیب 17.3فیصد ، 14.6فیصد13.5فیصد اور 20.6فیصد ہے ۔اس طرح مجموعی طورپر دنیا بھر میں فروخت ہونے والی ہوم اپلا ئنسز کا10.5فیصد مارکیٹ شیئر ہائیر کے پاس ہے ۔ہائیر کی اس عالمی برتری کارجحان پاکستا ن میں بھی قائم ہے ۔
اور یہاں مجمو عی طور پر ہوم اپلا ئنسز کا 25فیصد مارکیٹ شیئراس برانڈ کے پاس ہے ۔ یہ امر اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن عزیز میں ہوم اپلا ئنسزکے ہر10خریداروں میں سے 4خریدار اپنے گھر کے لیے ہائیر کاانتخاب کرتے ہیں ۔ اس وقت ہا ئیر پاکستانی مارکیٹ میں ایئر کنڈیشنرز ، واشنگ مشینز ، ریفر یجر یٹرز اور فریزرز کی فروخت کے حوالے سے سر فہرست ہے اور اسی طرح پاکستا نی مار کیٹ میں ہائیر کی دیگر مصنوعات کی مانگ میں بھی روز بہ رو ز اضا فہ ہو رہا ہے ان مصنو عات میں ہا ئیرکے LEDٹیویز اور لیپ ٹاپس سب سے نما یاں ہیں ۔ یہا ں سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ پاکستا ن اور دنیا میں ہائیر کی اس شاندار کامیا بی کی وجہ کیا ہے ؟اس کامیا بی کے پیچھے کثیر الجہت مارکیٹنگ ، بعد از فروخت سپورٹ ، سب سے بڑا مینوفیکچرنگ پلانٹ ، وسیع ترین ڈیلر شپ جیسے بہت سے عنا صر کا ر فرما ہیں ۔ سا دہ لفظوں میں بیا ن کیا جائے تو ہائیر جدت کے حوالے سے دنیا میں سب سے آگے ہے ۔ جدت جو اس جدید ترین دور کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہے اور جس کی بنا پرہائیر اپنے صارفین کی ضرورت کے عین مطابق مصنو عات تیا ر کرتا ہے ۔ جد ت کو اپنا نے کی اس جستجو میں ہائیر نے نہ صرف ہمیشہ نئی ٹیکنا لو جی سے اپنے صارف کی زندگی کو باسہو لت بنا یا ہے بلکہ مارکیٹ میں بھی نیا بزنس موڈ متعارف کروایا ہے۔پاکستان میں ہائیر کے نو جواں اور انتہائی قابل چیف ایگزیکٹیو آفیسر لی ڈپنگ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’’ ہمارے لیے ہمارا صارف سب اہم ہے اور یہ ہی حقیقت ہائیر کی شاندا ر کامیا بی کا راز ہے ۔ہم ہمیشہ اپنے صارف کی ضروریات کا خیا ل رکھتے ہیں اور مصنو عات کی تیا ری میں ان کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہیں تاکہ ہم ان کے گھر کو آسائش اور سہولتوں سے سجا سکیں ۔ ہائیر اس طرح نہ صرف اپنے مصنوعات میں جد ت لاتا ہے بلکہ صارفین کی طرز زندگی کو لاجوا ب بناتا ہے ۔‘‘یہ ہی وجہ ہے کہ صارفین کو لا جواب طرز زندگی مہیا کرنے کی یہ جستجو ہائیر کے انرجی ایفیشنٹ ڈی سی انو رٹر ایئر کنڈیشنرز ، سیلف کلیننگ فلی آٹو میٹک واشنگ مشین ، سب سے زیادہ تیزی سے کام کرنے والے ٹربو کولنگ ریفریجریٹرز ، بجلی جانے کے بعد اشیا ء کو 100گھنٹوں تک ٹھنڈا رکھنے والے ڈیپ فریزرز اور آپ کے گھر کو تفریح کی ایک نئی دنیا سے متعارف کروانے والے 4kایل ای ڈی ٹی ویز جیسی تمام مصنو عات میں دکھا ئی دیتی ہے ۔ ہائیر کی ان تمام مصنو عات نے انڈسٹری میں جدت کی ایک نئی سمت کا تعین کیا ہے ۔ہائیر کی مصنو عات کی خرید اری سے صارفین کو معیار ، اپنی ضرورت کی تکمیل ،یورز فرینڈلی فنکشنز ، اعلیٰ کار کر دگی ، بہترین انجینئرنگ ڈیزا ئن اور ٹیکنا لو جی جیسے کئی فوائد حا صل ہو تے ہیں ۔ ہائیر ان تمام مصنو عات کے ساتھ بہترین وارنٹی دیتا ہے اور بعض مصنو عات میں یہ وارنٹی دس سال تک ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ کامیا بی ہی اصل منزل ہے ۔یہ مثال ہائیر کے لیے کلیشے نہیں سچ معلو م ہو تی ہے ۔اپنی کامیا بی کے تسلسل کو جاری رکھتے
ہو ئے ہائیر لاہور میں سالانہ 1.5ملین سے 3ملین یونٹ کی پیدا واری صلاحیت رکھنے والے مینو فیکچر نگ سینٹر کے قیام سے پاکستا ن
میں اپنی پیدا واری گنجا ئش کو دو گنا کر رہا ہے ۔
ہائیر نے مسلسل سر مایہ کاری ، صار ف کی ضرورت کے مطابق پروڈکشن پاکستان کو اپنی ہوم ٹیر ٹری بنا لیا ہے اور اس برانڈ نے اپنی محنت
اور معیار کی بنا پر پاکستا ن کی مارکیٹ میں اپنی دھاک جما دی ہے ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...