مندا جاری انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے چلا گیا

مندا جاری انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے چلا گیا

 کراچی (اکنامک رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی مندے کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید184.06پوائنٹس کی کمی سے44049.05 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ،سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے کے سبب50.26فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو26ارب75کروڑ 89لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت 61لاکھ12ہزار شیئرز زائد رہا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی نچلی سطح پر قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 44533.76پوائنٹس کی بلند سطح تک پرپہنچ گیالیکن بعد ازا ں ملکی سیاسی مستقبل واضح نہ ہونے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور نئی سرمایہ کاری کے بجائے انہوں نے منافع کمانے کی عرض سے حصص کی فروخت کو ترجیع دی جس سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگیا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 44ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا لیکن بعد میں مزکورہ حد بحال ہوگیا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب رہی اوررمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس184.06پوائنٹس کی کمی سے44049.05پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 82.06پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31762.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 157.29پوائنٹس کی کمی سے 22018.81 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔مندی کے اثرات غالب رہنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں26ارب75کروڑ 89لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم91کھرب62ارب 97کروڑ 40لاکھ روپے سے گھٹ کر 91کھرب 36ارب 21کروڑ51لاکھ روپے ہو گیا ۔اسی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 18کروڑ85لاکھ 92ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو9ارب روپے مالیت کے 28کروڑ 24لاکھ 80ہزار شیئرز کا کاروبار ہواتھا اس لحاظ سے منگل کے مقابلے میں بدھ کو لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں زائد رہی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر384کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے193کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ170میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...