چینی کمپنی نے یوکرائن کے بحر اسود بندرگاہ میں پہلا ڈریڈیجنگ پراجیکٹ مکمل کر لیا

چینی کمپنی نے یوکرائن کے بحر اسود بندرگاہ میں پہلا ڈریڈیجنگ پراجیکٹ مکمل کر ...

کیف (آ ئی این پی/زنہوا) بیجنگ میں قائم چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی ) نے یوکرائن کے بحراسود کی بندرگاہ یوجنی میں پہلا ڈریڈیجنگ پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں کیف میں یوکرائن کی انفراسٹرکچر وزارت میں حوالے کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی ، اس منصوبے کے تحت چینی کمپنی نے بندرگاہ کے 25ویں اپروچ چینل کو سولہ میٹر تک گہرا کیا ہے، یہ منصوبہ مقررہ وقت سے تین ماہ قبل اور یوکرائن کے ریکارڈتوڑ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔

یوکرائن کے وزیر انفراسٹرکچر وولو ڈائی مائر اوملے یان نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ اس منصوبے سے جدید شاہراہ ریشم کے سلسلے میں یوکرائن کا کردار مستحکم ہو گا۔

مزید : کامرس