ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی آنے کا عمل برقرار ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ میں بہتری اور دوسرے خوردنی تیلوں کی قیمتیں کم ہونا ہیں ۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اپریل کے لیے سودے 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 2492 رنگٹ (639.06 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 37189 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس