ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ ین کے مقابلے امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.6 ین کمی کے ساتھ 195.5 ین (1.80 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 415 یوان کمی کے ساتھ 13395 یوان (2115 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج(سیکام) میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سپلائی کے سودے2.8 سینٹ کے اضافہ کے ساتھ 149 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔