لیسکو نے 218خلاف ضابطہ کنکشنز پکڑلئے ‘ ترجمان

لیسکو نے 218خلاف ضابطہ کنکشنز پکڑلئے ‘ ترجمان

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) کا فیلڈ سٹاف چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں بجلی چوروں کے خلاف اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کے لئے سرگرم عمل ہیں اس ضمن میں لیسکو کے ایسٹرن سرکل کے ایس ای ملک رشید خان کے مطابق سرکل کی ٹیمیوں نے گزشتہ ایک روز کے دوران آپریشن کرتے ہوئے 218خلاف ضابطہ کنکشنز پکڑے اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 520,398یونٹس چارج کئے جس کے باعث ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ سات ہزار دو سو سینتیس روپے کی رقم ڈی ٹیکشن بل کی مد میں چارج کی گئی۔جبکہ 89 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے گیارہ لاکھ تینتیس ہزار پانچ سوچھیانوے روپے ریکوری کی مدمیں حاصل کئے گئے۔ایسٹرن سرکل کی طرح لیسکو کے تمام ساتوں سرکل بجلی چوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کیلئے مسلسل فیلڈ میں کام کررہی ہیں۔دریں ازاں لیسکو ریجن میں بجلی کے مظبوط اور بہتر ترسیلی نظام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے اور اس ضمن میں سسٹم سے متعلق بہت سے ایسے کام مکمل کیئے جارہے ہیں جن کے باعث صارفین کو بجلی کی بہتر سپلائی باہم میسر ہوسکی ہے۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق لیسکو اگلے موسم گرما سے قبل سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام کررہا ہے۔ اس ضمن میں 132kvبادامی باغ گرڈ اسٹیشن پر 40MVAکی استعداد کے حامل پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کر لی گئی جس کے بعد اس گرڈ پر40MVA کے پاور ٹرانسفارمرز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہاں 20/26کی استعداد کا پاور ٹرانسفارمر کام کررہا تھا۔ بادامی باغ گرڈ کے سسٹم میں پاور ٹرانسفارمر کے اضافے سے بادامی باغ گرڈ سے ملحقہ علاقے نہ صرف مستفیدہوں گے بلکہ ان کی وولٹیج پروفائل بھی بہتر ہوگی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...