مونسینٹوکا پنجاب میں کسان ایمبیسڈر پروگرام کا آغاز

مونسینٹوکا پنجاب میں کسان ایمبیسڈر پروگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مونسینٹوپاکستان نے پنجاب میں مکئی کی کاشت والے علاقوں میں دیکالب نمبردار کے نام سے کسان ایمبیسڈر پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد اچھی شہرت کے حامل کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ فصل کی بہترین نگہداشت اور پیداوار سے متعلق جدید علم کو اپنے ساتھی کاشتکاروں تک پہنچا سکیں۔ پنجاب میں زیادہ تر زرعی زمین چھوٹے کسانوں پر مشتمل ہے اور ان کافصل کی بہترین نگہداشت اور پیداوار سے متعلق علم محدود ہے جس کے نتیجے میں کاشتکاری کے متوقع حدف حاصل نہیں ہو پاتے۔ اس کسان ایمبیسڈر پروگرام کا مقصد مشترکہ تجربوں سے مستفید ہونا اور ترقی یافتہ کسانوں کا مکئی کے پیداواری حصے میں اثر روسوخ بڑھا کر ان کا علم اپنی متعلقہ علاقے کے کسانوں تک منتقل کرنا ہے۔پھر یہ ایمبیسڈر زاپنے ہم عصروں میں مثبت طور پر اثر انداز ہوں گے جس کے ذریعے وہ زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی میں متحرک کردار ادا کرسکیں گے اورفصل کی بہترین نگہداشت اور پیداوار سے متعلق علم سے آگاہی فراہم کرسکیں گے تاکہ صحت مند اور بہتر فصل کی پیداوارحاصل کی جاسکے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے مونسینٹو پاکستان کے مارکیٹنگ لیڈ احمد علی نے کہا کہ ہمارا نالج ٹرانسفر پروگرام جیسا کہ فارمر لرنگ سنٹرز اور فارمر فیلڈ ڈیز کسانوں کو بہترین بنیاد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ کاشتکاری کے جدید طریقوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔ سردار جاوید وٹو جو کہ بصیر پورکے ایک کامیاب اور ترقی یافتہ کسان ہیں،انہوں نے دیکلب نمبردار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’میری کامیابی کا سہرا جدیدفصل کی بہترین نگہداشت اور پیداوار سے متعلق علم سے آگاہی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی لگن کے سر جاتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ اس پروگرام میں حصہ لے کر مجھے امید ہے کہ میں اپنا تجربہ اپنے ساتھی کسانوں تک منتقل کرسکوں گا تاکہ وہ اور بہتر پیداوار لے سکیں گے۔‘‘
تاحال اس پروگرام کا آغاز پنجاب کے 7اضلاع میں کیاگیا ہے جس میں اوکاڑہ، پاک پتن، ساہیوال،چینوٹ،ویہاڑی،قصور اور خانیوال شامل ہیں۔ 500سے زائدترقی پسند کسانوں کو دیکلب نمبردار نامزد کرکے مخصوص علاقوں میں30,000چھوٹے کسانوں تک علم منتقل کرسکیں۔
مونسینٹو پاکستان کا دیکلب نمبردار پروگرام پاکستان بھر کے چھوٹے کسانوں کی بہتری کے لئے کئے گئے بڑے اقدام کا حصہ ہے۔ ایسے ملک میں جہاں اوسطاکھیت کا سائزصرف 6ایکڑ ہے۔وہاں پیداوار میں بہتری اورچھوٹے کاشکارو

مزید :

کامرس -