انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان اور افغانستان تیسری پوزیشن کے لئے میدان میں اتریں گے

انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان اور افغانستان تیسری پوزیشن کے لئے میدان میں اتریں گے
انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان اور افغانستان تیسری پوزیشن کے لئے میدان میں اتریں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئنز ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈر19 ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے لیے آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے203 رنزکی بری شکست ہوئی جبکہ افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار ہوئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

انڈر19 ورلڈکپ کا فائنل تین فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔

مزید : کھیل