رحمت اللہ جاوید ایس ایم ای نیشنل کمیٹی کے چیئر مین مقرر

رحمت اللہ جاوید ایس ایم ای نیشنل کمیٹی کے چیئر مین مقرر

لاہور(کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)نے بانی فاؤنڈر رحمت اللہ جاوید کو سال برائے 2018کے لیے ایس ایم ای نیشنل کمیٹی کا چیئر مین مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ رحمت اللہ جاوید ایف پی سی سی آئی ، لاہور چیمبر ، ڈرائی پورٹ کے بانی ممبر ہیں جبکہ ان کی خدمات بزنس کمیونٹی کے لیے گراں قدر ہیں ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے صدر غضنفر بلو ر نے کہا ہے کہ رحمت اللہ جاوید ایک منجھے ہوئے صنعتکار ہیں اور ایس ایم ای سیکٹر کے ماہر ہیں ان کی قیادت میں چھوٹی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

مزید : کامرس