کوئٹہ میں کوچ اور کار کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت بلوچستان میں لکپاس کے علاقے کے قریب ایک کوچ اور کار ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں
4 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لکپاس کے قریب غنجہ ڈھوری کے علاقے میں مسافر کوچ اور کار میں تصادم ہوا،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، زخمیوں کو مستونگ کے نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...