پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے:مون پرویز

پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے:مون پرویز
پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے:مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ نئے گلوکاروں کی آمد سے پاکستانی میوزک دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے ، جلد کامیابی کے لئے نئے آنے والے پہلے گلوکاری کی بنیادی تعلیم حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے گلوکار اپنے گانوں میں نئی جدت متعارت کروا رہے ہیں جس کو سننے والے بہت پسند کر رہے ہیں ، موسیقی کے شعبے میں نئے لڑکے اور لڑکیاں آرہی ہیں جو یقیناًگلوکاری کے شعبے میں ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے نئے گلوکاروں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ اس شعبے میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر کے آئیں تاکہ جلد کامیابی ان کا مقدر بن سکے ۔

مزید :

کلچر -