لاہور پسندیدہ شہر ،یہاں کی ثقافت نے متاثر کیا،کامران جیلانی

لاہور پسندیدہ شہر ،یہاں کی ثقافت نے متاثر کیا،کامران جیلانی

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار کامران جیلانی نے کہا ہے کہ لاہور میں مجھے کسی ٹی وی پراجیکٹ کیلئے بلایا جائے گا تو میں ضرور کام کرنے آؤں گا ، لاہور میرا پسندیدہ شہر ہے اور مجھے یہاں کی ثقافت نے بڑا متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہونے کی وجہ سے مجھے زیادہ تر کام کراچی میں ہی کرنا پڑتا ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکار بھی کراچی منتقل ہو چکے ہیں ۔ یہ بات اپنی جگہ پر حقیقت ہے کہ کسی دور میں لاہور فلم اور ڈرامہ کا گڑھ ہوا کرتا تھا مگر اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ فلم انڈسٹری کا بھی سب سے زیادہ کام کراچی میں ہی کیا جا رہا ہے۔جب بھی مجھے کسی پراجیکٹ کیلئے لاہور بلایا جاتا ہے تو میں بڑے شوق سے کام کرنے کے لئے آتا ہوں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے والد محترم قربان جیلانی نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی اور میری کوشش ہے کہ میں بھی ان جیسا اچھا کام کر سکوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...