’’ریس 3‘‘ میں پول ڈانس کے نئے لیول کو متعارف کرائینگے، ریموڈی سوزا

’’ریس 3‘‘ میں پول ڈانس کے نئے لیول کو متعارف کرائینگے، ریموڈی سوزا
’’ریس 3‘‘ میں پول ڈانس کے نئے لیول کو متعارف کرائینگے، ریموڈی سوزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ساز و کوریوگرافر ریموڈی سوزا نے کہا ہے کہ فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں پول ڈانس کے نئے لیول کو متعارف کرائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز و کوریوگرافر ریموڈی سوزا نے کہا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بہت زیادہ محنتی ہیں، یہ حیرت انگیز بات ہے کہ انہوں نے بہت کم عرصے میں پول ڈانس سیکھا اور ہم نے ان کے پول ڈانس کی عمدہ صلاحیتوں کو دیکھا ہے لہذا ہم نے فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں پول ڈانس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے ہم نئے لیول تک پہنچائیں گے۔ فلم میں اداکار سلمان خان ، انیل کپور ،بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس ، ڈیزی شاہ ،ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -