سانول عیسیٰ خیلوی اپنے والد کے مشہور گانوں کو ری مکس کر نے میں مصروف

سانول عیسیٰ خیلوی اپنے والد کے مشہور گانوں کو ری مکس کر نے میں مصروف
سانول عیسیٰ خیلوی اپنے والد کے مشہور گانوں کو ری مکس کر نے میں مصروف

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے صاحبزادے گلوکار سانول عیسیٰ خیلوی نے اپنے والد کے مشہور گانوں کو ر ی مکس کر کے البم بنانے میں مصروف ۔ سانول عیسیٰ خیلوی آج کل اپنے والد گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے شہرہ آفاق گانوں کو ری مکس کر کے نئی البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی البم کے لئے 12گانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے جس کی ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے والد کے مشہور گانوں کو ریمکس کررہا ہوں ا ور مجھے یقین ہے کہ جس طرح میرے والد کے گانوں کو عوامی پذیرائی ملی تھی اسی طرح میری نئی البم کو بھی بھرپور مقبولیت حاصل ہو گی ۔

مزید : کلچر