ہماری جنگ افغان حکومت سے نہیں امریکا سے رہی ہے: طالبان ترجمان

ہماری جنگ افغان حکومت سے نہیں امریکا سے رہی ہے: طالبان ترجمان
ہماری جنگ افغان حکومت سے نہیں امریکا سے رہی ہے: طالبان ترجمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل (آئی این پی)افغان طالبان نے کہا ہے کہ ان کی جنگ افغان حکومت سے نہیں جارح امریکا سے ہے، جنگ میں واشنگٹن کو مزید کئی گنا زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا ہوگا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر اپنے جنگ و جدل کے بیان میں طالبان سے پھولوں کے بجائے سخت ردعمل کی توقع رکھیں۔ ذبیح اللہ نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ میں مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا ہوگا کیونکہ طالبان نے ہمیشہ باہر سے آنیوالے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی