القدس، فلسطینی قصبات کو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ

مقبوضہ بیت المقدس (یوا ین پی)اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبارہارٹزنے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں واقع تمام فلسطینی قصبوں اور کالونیوں کو اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس دیوار فاصل کی دوسری جانب واقع فلسطینی قصبوں میں امن وامان کے قیام میں ناکام رہی ہے، اس لیے وہاں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش اور ان کے خلاف کارروائی کیلئے آئندہ چند روز کے دوران علاقے میں فوج تعینات کی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حکومت نے شعفاط کالونی، کفر عقب اور دیگر فلسطینی قصبوں کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان قصبوں کی مجموعی فلسطینی آبادی ڈیڑھ لاکھ ہے اورسرائیلی حکومت کی طرف سے ان فلسطینیوں کو گرین کارڈ جاری کر رکھے ہیں جبکہ بعض فلسطینیوں کے پاس فلسطینی قومی شناخت کارڈ ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...