بالی ووڈ کے کنگ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا

بالی ووڈ کے کنگ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا
بالی ووڈ کے کنگ خان کا فارم ہا ؤس قرق کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (یوا ین پی)بالی ووڈ کے سپراسٹار اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے قر ق کرلیا ،جس کی مالیت 14کروڑ 67لاکھ روپے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراسٹر کے ساحلی قصبے کے علاقے علی باغ میں واقع فارم ہاؤس 19ہزار9سو 60اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان پر اعتراض لگایا ہے کہ انہوں نے زمین زرعی کاشت کے لئے حاصل کی تھی لیکن اس پر فارم ہاؤس تعمیر کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی کمپنی کو 24جنوری کو ای میل بھیجی تھی ،اس کے بعد بھی متعدد بار یاد دہانیاں کرائیں ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ کو جواب داخل کرنے کے لیے 90 روز کا وقت دیا ہے۔ میڈیا نے دعوی کیا کہ کنگ خان نے ساحل سمندر پر زمین کی خریداری کے لیے ایک کمپنی بنائی تھی اور اسے 8 کروڑ سے زائد کا قرضہ بھی دلوایا تھا ،تعمیرات کے لیے ساحلی علاقوں کے قوانین کو بھی نظر انداز کیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کا کیریئر ان دنوں مشکلات کا شکار ہے اور ان کی ذاتی زندگی میں بھی کئی مسائل درپیش ہیں۔شاہ رخ خان کو 2 سال قبل بھارت میں جاری عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کے آفٹر شاکس اب تک محسوس ہورہے ہیں اور وہ انتہا پسند حکومت کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاراشٹرا اسمبلی کے رکن جیانت پٹیل نیکنگ خان پر چڑھائی کی تھی اور کہاتھاکہ تم سپر اسٹار ہوگیلیکن تم نے پورا علی باغ نہیں خرید رکھا اور میری اجازت کے بغیر تم یہاں داخل بھی نہیں ہو سکتے۔مہاراشٹرا کے رکن اسمبلی کی دھمکیوں کے بعد سے ہی بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی علی باغ کی اراضی کو نشانہ بنانا شروع کردیا تھا اور انہیں نوٹس بھی جاری کیا تھا، لیکن اب انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اس اراضی کو قرق کرلیا ہے۔

مزید :

کلچر -