کامیابی اور ناکامی کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتی:کرینہ کپور
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ کامیابی اور ناکامی کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ مجھے فلم انڈسٹری میں اپنی پسند کا کام کرنے کا موقع حاصل ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے،میں نے کبھی کامیابی اور ناکامی کوسنجیدہ نہیں لیااور مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،اگر فلم کامیاب ہو جائے تو بہت اچھا ہے اور اگر ناکام ہو جائے تو بھی ٹھیک ہے کیونکہ مجھے اداکاری کرنے کا شوق ہے اور یہ کسی فلم کی کامیابی یا ناکامی سے زیادہ اہم ہے ۔ کرینہ کپور خان فلم ’’ویر دی ویڈنگ ‘‘ میں اداکارہ سونم کپور اور سوارا بھاسکر کے ساتھ دکھائی دیں گی، فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔
بے بو کے نام سے مشہور کرینہ اس وقت نواب خاندان کے چشم وچراغ سیف علی کیساتھ اپنی ازدواجی زندگی خوش وخرم طریقے سے گزاررہی ہیں