رنویر سنگھ نے فلم ’’پیکو‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کی اداکاری کو بہترین قرار دے دیا


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ’’پیکو ‘‘ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی اداکاری کو بہترین قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ سے پوچھا گیا کہ انہیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ یا ’’پد ماوت ‘‘ میں سے کون سی فلم میں اداکاری زیادہ پسند ہے جس پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم ’’پیکو ‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کی اداکاری بے حد پسند آئی ہے۔ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘، ’’رام لیلا ‘‘ اور ’’پدماوت ‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں جن میں دونوں کی جوڑی اور اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...