جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں پول ڈانس کریں گی


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں پول ڈانس کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس بلاک بسٹر فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ کے بعد فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی اور فلم ’’اے جینٹلمین‘‘ میں پول ڈانس سے متاثر ہونے کے بعد فلم ساز اب فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں بھی جیکولین کا پول ڈانس شامل کریں گے جس کے لئے انہیں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم میں اداکار سلمان خان ، انیل کپور ،بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس ، ڈیزی شاہ ،ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...