سنی لیون کی بھابی کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) 35 سالہ اداکارہ سنی لیون کا اصل نام کرنجیت ہے جنہوں نے 2011 میں سلمان خان کے کامیاب ریئلٹی شو بگ باس میں حصہ لیا تھا۔ سنی نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم ’جسم 2‘ سے کیا تھا۔انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی شناخت اپنی اداکاری کے ذریعے بھی بنائی، ان پر خاصی تنقید بھی کی گئی تاہم انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے آپ کو منوایا۔لیکن میڈیا پر اب جن خبروں کا چرچا ہے اس کی وجہ سنی لیون نہیں بلکہ ان کی بھابی کرشمہ نائڈو ہیں، جس کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں اور لوگ ان کا تقابل سنی لیون سے کر رہے ہیں جو خوبصورتی میں کسی طرح بھی سنی لیون سے کم نہیں ہیں۔کرشمہ نے 2016 میں سنی کے بھائی سے شادی کی، وہ پیشے کے لحاظ سے ایک سٹائلسٹ ہیں۔