شوبزمیں ہرآنیوالا دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے:زارا شیخ


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زاراشیخ نے کہا ہے کہ شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والا دن کسی نئے امتحان کا سامنا ہوتا ہے‘ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لئے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لئے بہت آئیڈیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی ووڈ پہنچا دیا اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ میں پرفارم کیا ان دونوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی تو مزید بہتر کام کرنے کی ذمہ داری کا احساس ہوا جوبھی ملتا وہ تعریف کرتے ہوئے کچھ ایساکہہ جاتا کہ بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...