ورون دھون بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئے
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار ورون دھون کا مومی مجسمہ ہانگ گانگ کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون کا مومی مجسمہ ہانگ گانگ کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے بالکل ویسی جیکٹ پہن رکھی ہے جیسی انہوں نے 2015ء میں بننے والی فلم ’’اے بی سی ڈی 2‘‘ میں پہنی ہوئی تھی اور ورون دھون کو ایسے کھڑا کیا گیا ہے جیسے انہوں نے فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ کے گانے ’’سیچرڈے سیچرڈے‘‘ پر ڈانس کیا تھا۔ ورون ان دنوں فلم ’’اکتوبر‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔