کامران اکمل کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

کامران اکمل کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال داخل

لاہور( سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ، عدنا ن اکمل اور عمر اکمل کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدنان اکمل اس وقت لاہور میں ہی موجود ہیں جب کہ کامران اور عمر اکمل فوری طور پر اپنے آبائی شہر روانہ ہوگئے ہیں جہا ں وہ اپنی بیمار والدہ کی عیادت کریں گے اور ریجنل ون ڈے کپ کے اگلے راؤنڈکے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تینوں ٹیسٹ کرکٹرز نے اپنے مداحوں سے والد ہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی