قائداعظم گیمز میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں آج انعامات تقسیم کیے جائینگے

قائداعظم گیمز میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں آج انعامات تقسیم کیے جائینگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میںآج انعامات تقسیم کریں گے، اس سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پروقار تقریب منعقد کی جائیگی۔

واضح رہے کہ دسمبر2017میں اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز سپورٹس پنجاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، مجموعی طور پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے دستے نے 151 میڈلز جیتے تھے جن میں سونے کے 74، چاندی کے 46اور کانسی کے 31میڈلز شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی