مومن الحق تیز ترین 2 ہزاررنز بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز

مومن الحق تیز ترین 2 ہزاررنز بنانے والے بنگلہ دیشی بلے باز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چٹا گانگ (اے پی پی) مومن الحق ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 175 رنز کی اننگز کھیل کر سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی تمیم اقبال کا ملک کی طرف سے تیز ترین دو ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔