قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر )نیوزی لینڈ سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچ گئے،کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد عامر، بابر اعظم، حسن علی، احمد شہزاد، فہیم اشرف، حارث سہیل اور عامر یامین شامل ہیں۔
،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی زخمی ہونے کے باعث ویل چیئر پر بیٹھ کر ایئرپورٹ سے باہر آئے،قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس گذشتہ روز نیوزی لینڈ سے کراچی پہنچے تھے،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے،واضح رہے کہ اتوار 28 جنوری کو ماؤنٹ ماؤنگنوئی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف پاکستان نے سیریز اپنے نام کی بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم بھی بن گئی،پاکستان نے کیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دی ہے،اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تھا۔