لاہور آنا میری زندگی کا سب سے اہم اورخوشگوار لمحہ ہے،ناز نو روزی

لاہور آنا میری زندگی کا سب سے اہم اورخوشگوار لمحہ ہے،ناز نو روزی

پاکستانی فلم میں کام کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ،ایرانی نژاد اداکارہ کی گفتگو

یران سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ناز نو روزی نے کہا ہے کہ پاکستان اور خاص طور پر لاہور آنا میری زندگی کا سب سے اہم اورخوشگوار لمحہ ہے واضح ہوکہ ناز نوروزی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور وہ یہاں پر پاکستانی فلم ‘‘مان جاؤناں’’ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ ناز نو روزی نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستانی فلم میں کام کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا ،پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکوں گی۔ فیشن انڈسٹری میں بھی مجھے پذیرائی ملی ،فلم کی تشہیری مہم کیلئے مختلف فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی آفرز میرے لئے اعزاز ہے ،پاکستانی ملبوسات پہن کر احساس ہوا کہ مشرقی انداز کا اپنا حسن ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فیشن پاکستان ویک 2017 میں فلم کے ہیرو عدیل چودھری کیساتھ ریمپ پر واک کرنا خوشگوار تجربہ رہا ، پاکستان میں فلم ہی نہیں فیشن انڈسٹری بھی بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنارہی ہے ،اب پاکستان میں ٹی وی چینلز پر لائیو شوز میں شرکت کرکے نیا تجربہ ہوا ہے ان کا کہنا تھا بھارتی سپر سٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ تشہیری فلموں میں کام کرنے کے بعد پہلی پاکستانی اردو فیچر فلم ’’ مان جاؤ ناں ’’ کرکے جو احساس ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ اردو فلم میں پہلی بار کام کرنا میرے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ فارسی سے محبت کرنیوالے اردو سے بھی ایسا ہی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اسما نبیل ، محمد خالد علی اور احسن کی مشکور ہوں جنہوں نے پہلی اردو فلم میں چانس دیا ،عدیل چودھری نے ڈبنگ میں میری بہت مدد کی بالخصوص ہدایتکار عابس رضا کی سب سے زیادہ ممنون ہوں جنہوں نے اردو فلم کی عکسبندی اور ڈبنگ کے دوران میری رہنمائی کی اسی طرح ساتھی فنکاروں ہاجرہ یامین، ایاز سموں و دیگر نے بھی تعاون کیا۔ان کا کہنا تھا پہلی پاکستانی اردو فیچر فلم سے قبل کئی بین الاقوامی برانڈزکی اشتہاری مہم کا حصہ رہ چکی ہوں اردو کیساتھ فارسی ، انگریزی اور جرمن زبان پربھی عبور رکھتی ہوں ، نوعمری سے ہی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند رہی ہوں فیشن اور اشتہاری فلموں میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد اب شائقین کیلئے پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہونے جارہی ہوں اپنی پرفارمنس سے پاکستانی شائقین کو مایوس نہیں کروں گی ،انہوں نے کہا مزید فلموں کی آفرز ہیں لیکن ان میں کام کرنے کے بارے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں نازنوروزی نے کہا کہ میں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھارت بہت آگے ہے لیکن پاکستانی تخلیق کاربھی کسی سے کم نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ میں فلموں بولڈ کردار کرنے کی مخالف نہیں ہوں لیکن ضروری ہے یہ سب سیچوایشن کے مطابق ہو۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...