بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز دلچسپ ہو گی، ، ڈومینی

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز دلچسپ ہو گی، ، ڈومینی

ڈربن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے آل راؤنڈر جے پی ڈومینی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز دلچسپ ہو گی، سیریز جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ڈومینی نے کہا کہ بھارتی ٹیم دنیا کی کسی بھی کنڈیشنز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اسلئے ون ڈے سیریز میں اسے آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن ون ڈے کی وکٹیں بلے بازوں کو سوٹ کریں گی اسلئے ہائی سکورنگ میچز کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر کوئی ٹیم ون ڈے میچ میں 350 کا مجموعہ بھی تشکیل دیتی ہے تو اسے دفاع کا یقین نہیں ہوتا اسلئے ہمارے بلے بازوں کو بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کرنا ہو گی، ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی