شوبز راؤنڈاپ


اداکاری کے شوقین لڑکے اور لڑکیوں کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز
پاکستان میں نوجوان فنکاروں کی تربیت کے لئے بہت کم مواقع ہیں جس کی وجہ سے بے شمار لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے ہی نوجوانوں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں اداکاری کی بنیادی تربیت فراہم کرنے کے لئے سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے ٹریننگ سیشن کا آغاز کردیا جس میں ایک سو سے زائد نوجوان شرکت کررہے ہیں جنہیں اداکاری کے بنیادی اسرار و رموز سکھائے جاتے ہیں۔ٹریننگ سیشن ہر اتوار کو ماڈل ٹاون پارک میں منعقد کیا جاتا ہے۔اس بارے میں ظفر عباس کھچی نے’’پاکستان’’ کو بتایا کہ تمام نوجوانوں کو بلا معاوضہ تربیت دی جارہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد پیسہ کمانا نہیں بلکہ اداکاری کے خواہش مند نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان فنکاروں کو صرف ٹرینگ ہی نہیں بلکہ کام کے مواقع بھی دئیے جائیں گے کیونکہ بہت جلد ہم تھیٹر سمیت دیگر پراجیکٹ شروع کرنے جارہے ہیں جس میں انہیں سہراب افگن کی معاونت حاصل ہے۔

’’خانی‘‘، ’’گھر تتلی کا پر‘‘ اور ’’اک تھی رانیہ ‘‘کی شہرت میں اضافہ ٹی آر پی چارٹ پر حکمرانی
عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے زیراہتمام ٹی وی ڈرامہ پروڈکشنز تیار کرنے والے پاکستان کے بڑے پروڈکشن ہاوسز میں نمایا مقام رکھنے والے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریلز’’خانی‘‘، ’’گھر تتلی کا پر‘‘ اور ’’اک تھی رانیہ ‘‘کی مقبولیت میں اضافہ،رواں ہفتے پیش کئے گئے 10بہترین ڈراموں میں بالترتیب پہلے ، تیسرے اور ساتویں نمبر پر رہ کر ٹی آر پی چارٹ کر حکمرانی قائم کرلی۔ سیونتھ اسکائی پروڈکشنز کے پیش کیے گئے تینوں ڈراموں نے ناظرین کی بھرپورتوجہ حاصل کرکے اپنے ٹائم سلوٹ پر حکمرانی قائم کررکھی ہے، خاص طور پر اگر بات کی جائے گی ڈرامہ ’’خانی‘‘کی تو اپنے وقت میں پیش کیے گئے ڈراموں میں سب سے زیادہ پذیرائی اس ڈرامے کو حاصل ہے، جس نے پہلی قسط سے ڈرامہ ناظرین کی توجہ حاصل کرکے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، جبکہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے کو زیادہ پسندیدگی کے باعث ہر ہفتے متواتر تیسری پوزیشن حاصل ہورہی ہے، یہ بات بھی یاد رہے کہ پاکستانی ڈارمے کی تاریخ میں پہلی بار’’ خانی‘‘ کے او ایس ٹی (OST)نے مختصر ترین وقت میں 10ملین سے زائد ویوز حاصل کیے جو کہ اب تک کے لئے ایک ریکارڈ کی حیثیت رکھتے ہیں،ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیروز خان اور ثنا جاوید شامل ہیں، جبکہ ڈرامہ ہر پیر کو پیش کیا جارہاہے۔ڈرامہ’’گھر تتلی کا پر‘‘میں صنم چوہدری، شہزاد شیخ، ایمن خان، علی عباس شامل ہیں، یہ ڈرامہ ہر جمعرات کوجبکہ سنبل اقبال، اور سید جبران کے مرکزی کرداروں پر مبنی ڈرامہ’’اک تھی رانیہ ‘‘ہر جمعہ کی شب پیش کیا جاتا ہے، یاد رہے کہ یہ تینوں ڈرامے جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر کئے جارہے ہیں۔

استاد نذر حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی پروگرام
معروف موسیقار استاد نذر حسین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا، یہ پروگرام ریڈیو پاکستان سینٹرل پروڈکشن یونٹ( سی پی یو) نے پروڈیوس کیا، تعزیتی ریفرنس کے پروڈیوسر ثروت علی تھے جبکہ سکرپٹ اور آواز خالد ابراہیم کی تھی،موسیقار استاد نذر حسین مرحوم کے حوالے سے تاثرات ان کی بیگم عارفہ صدیقی ٗ شاگرد میوزیشن افراہیم ٗ گلوکار علی رضا ٗ فہیم مظہر اور ڈپٹی کنٹرولر سی پی یو سید شہوار حیدر ا نجم نے ریکارڈ کرائے، 20منٹ پر مبنی تعریتی ریفرنس ریڈیو پاکستان لاہور سمیت دیگرنیٹ ورک پر نشر کیا گیا جسمیں نذر حسین کوزبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید : ایڈیشن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...