ارب پتی باپ کا بیٹا معمولی رقم کے عوض آئی پی ایل میں فروخت
نئی دہلی( نیٹ نیوز ) انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سال کے ایڈیشن میں کئی نئے چہرے کھیلتے نظر آئیں گے جن میں ایک چہرہ ایسا بھی ہے جو ارب پتی باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود انتہائی کم قیمت پر آئی پی ایل نیلامی میں فروخت ہوا۔بنگلور میں ہوئی اس نیلامی میں راجستھان رائلز نے اریامان برلا کو30لاکھ روپے میں خریدا جو ا س کی اصل قیمت سے10لاکھ روپے زیادہ تھے ، اریامان برلا ،ادتیا برلا گروپ کے مالک اور مشہور بزنس مین کمار منگلم برلا کے صاحبزادے ہیں ، 20سالہ کھلاڑی نے اب تک مدھیا پردیش کیلئے محض ایک میچز کھیل رکھا ہے جس کی دونوں اننگز میں انہوں نے مجموعی طور پر22رنز سکور کیے۔دوسری جانب کنگز الیون پنجاب کے ڈائریکٹر آف کرکٹ وریندر سہواگ نے اپنے رشتے کے بھانجے کو بھی 20لاکھ روپے کے عوض سکواڈ میں شامل کروا لیا ہے۔
، 21سالہ میانک داگر بھارتی انڈر 19ٹیم کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں اور ہماچل پردیش کی نمائندگی کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ، وہ اب تک 13ٹونٹی ٹونٹی میچزمیں20.8کے سٹرائیک ریٹ سے12شکارکرچکے ہیں۔
Back to Conver