خواتین کیلئے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا غیر اسلا می قرار

خواتین کیلئے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنا غیر اسلا می قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی مفتی نے خواتین کی جانب سے مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی بھارت میں واقع دارالعلوم کے سربراہ مفتی اطہر قاسمی نے خواتین کی جانب سے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کیخلاف فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ بے لباس گھٹنے دیکھنا غیر اسلامی ہے۔واضح رہے کہ مفتی قاسمی کا فتوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں خواتین کو اسٹیڈیم میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی۔میچ جدہ میں کھیلا گیاتھا جسے دیکھنے کیلئے سعودی خواتین کاایک بڑاہجوم امڈ آیاتھا۔خواتین نے میچ دیکھنے کی سعودی حکومت کی اجازت پر خوشی کا اظہارکیا تھا۔