پاکستانی پہلوان نے حکومت سے 10لاکھ روپے ادھارمانگ لیے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نمبر ون پہلوان محمد انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے حکومت سے دس لاکھ روپے ادھار مانگ لئے، بدلے میں گولڈ میڈل لانے کا وعدہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وعدہ وفا نہ کر سکا تو پیسے واپس کر دوں گا۔پاکستان کے قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت اور یقینی کامیابی کیلئے دس لاکھ روپے ادھار مانگ لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ لے کر ہی وطن واپس آئیں گے۔ محمد انعام بٹ جو اس وقت پاکستان کے نمبر ون ریسلر ہیں 2010 میں دلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔اس ایونٹ میں ان سمیت چھ پہلوان قسمت آزمائی کر رہے ہیں لیکن فیڈریشن کو ان سے زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔
کامن ویلتھ گیمز کا میلہ چار اپریل سے آسٹریلیا میں سج رہا ہے اور اس میں اچھے کھیل کی امید بھی ریسلنگ ٹیم سے ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...