ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کا سن رائزرز حیدرآباد کے ترانے پر رقص

ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کا سن رائزرز حیدرآباد کے ترانے پر رقص

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بائیں ہاتھ کے آسٹریلین اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں تو ان کی کمسن بیٹی آئیوی مائے بھی کچھ کم پرجوش نہیں جو اپنے والد کو اورنج جرسی میں کامیابی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کی بیٹی آئی پی ایل کیلئے سن رائزرز حیدرآباد کے ترانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے اور اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی