جنوبی افریقہ نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

جنوبی افریقہ نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

آکلینڈ (نیٹ نیوز) فراسر جونز کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 38.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رینارڈ وان ٹونڈر نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، فراسر جونز نے بنگلہ دیش کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی