پی ایس بی کے نئے ڈی جی کیلئے3امیدواروں کی سمری وزیر اعظم کو ارسال


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیر اعظم آفس ارسال کر دی جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن منصور احمد پی ایس بی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کیلئے مضبوط امیدوار تصور کئے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا28فروری کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے وزیر اعظم آفس کو تین ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی جن میں پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن منصور احمد، سینئر انسٹرکٹر اور ڈپٹی ڈی جی سید حبیب شاہ اور سندھ حکومت سے واپس سپورٹس بورڈ میں ایڈجسٹ ہونیوالے علی حسن بروہی جو مسلسل چھٹیوں پر ہیں کا نام بھی شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...