سجال ،عقیل احمد صدر اور اشرف چوہدری سیکرٹری جنرل منتخب

سجال ،عقیل احمد صدر اور اشرف چوہدری سیکرٹری جنرل منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) کے جنرل کونسل اجلاس میں آئین میں ترمیم کے بعد اگلی ایک سالہ مدت کے لیے بھی عقیل احمد صدر اور اشرف چوہدری سیکرٹری جنرل جبکہ خزانچی کیلئے احتشام الحق کو منتخب کر لیا گیا۔ ہاوس نے چیئرمین زاہد مقصود کے ساتھ باقی تمام عہدیدار کو برقرار رکھنے کی منظوری دی۔ الیکشن کمشنر سرفراز احمد اور فرخ عطا بٹ نے ہاوس میں تمام عہدوں کے لیے نام پکارے جس پر ہاوس نے اتفاق رائے سے تمام عہدیداران کی منظوری دی۔ جس کے مطابق شہزاد ملک سینئر نائب صدر، نائب صدور میں افضال چوہدری اور شیخ اعجاز احمد۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر حافظ شہباز، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے عہدہ پر ثنا اللہ خان، انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
کے عہدہ پر اظہر مسعود کر برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈوائزری کمیٹی کو بھی برقرار رکھا گیا جس میں شاہد شیخ چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد یعقوب، سید علی ہاشمی، عامر رضا خان، سہیل علی، سہیل عمران، یوسف انجم، عاشر بٹ، فرخ عطا بٹ، میاں اصغر سلیمی اور آفتاب احمد تابی شامل ہیں۔ اس موقع پر سکرونٹی و ممبر شپ کمیٹی نے چار ممبران جن میں ابوبکر، برہان الدین، زین ملک اور انس سعید کو کونسل ممبر جبکہ باقی افراد کو ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔