جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں ٹاپ پوزیشن کے دفاع کا چیلنج درپیش

جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں ٹاپ پوزیشن کے دفاع کا چیلنج درپیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن کے دفاع کا چیلنج درپیش ہو گا ، اس وقت پروٹیز ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ پروٹیز کو ٹاپ پوزیشن کے دفاع کیلئے کم از کم سیریز ڈرا کھیلنا ہو گی جبکہ بھارت کو عالمی بادشاہت قائم کرنے کیلئے 4-2 سے سیریز میں کامیابی درکار ہو گی۔