ایشین انڈو اتھلیٹکس چمپئن شپ آج ایران میں شروع ہوگی

ایشین انڈو اتھلیٹکس چمپئن شپ آج ایران میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین انڈو اتھلیٹکس چمپئن شپ آج سے تہران، ایران میں کھیلی شروع ہوگی ، یہ چمپئن شپ 3 فروری تک جاری رہے گی۔
، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ ایونٹ میں5 رکنی ٹیم شرکت کر رہی ہے جن میں نوکر حسین، محبوب علی، نوشاد بھٹی، ندیم بشیر اور تنویر عباس شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ حبیب الرحمن مینجر کوچ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چمپئن شپ میں تین ایونٹس میں حصہ لیں گے جن میں 400 میٹر دوڑ، 4400 ریلے اور 60 میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں۔