پی ایس ایل ، فخر زمان نے حسن علی اور وہاب کے پلان کا پتہ لگا لیا

پی ایس ایل ، فخر زمان نے حسن علی اور وہاب کے پلان کا پتہ لگا لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا میلہ رواں ماہ سجنے کو تیارہے اور تمام فرنچائزز نے دیگر ٹیموں کے اہم بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے لیے ان کی کمزوریوں پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی او ر وہاب ریاض اس سیزن میں بھی پشاور زلمی کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ہیرو فخر زمان لاہور قلندرز کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔حال میں پاکستان سپر لیگ کی جانب سے سامنے آنے والے ایک اشتہار میں وہاب ریاض اور حسن علی بس میں بیٹھے نظر آتے ہیں جہا ں وہاب ریاض اپنے جونیئر حسن علی کو مخاطب کرتے کہتے ہیں کہ تم بھی فخر زمان کیخلاف میرا والا فارمولا آزمانا جس پر حسن علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ استاد جی جس طرح آپ نے شین واٹسن کو باؤنسرپر باؤنسرکیے تھے، وہاب ریاض نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ہا ں بالکل ، اسے باؤنسر کرو ،وہ لازمی تمہیں وکٹ د ے گا۔ یہ باتیں کرکے دونوں باؤلر بس سے اتر گئے جس کے بعد کیمرے کا رخ ڈرائیور کی جانب ہوا جو کوئی اور نہیں بلکہ فخرزمان تھے جو انتہائی خاموشی سے حسن علی اور وہاب ریاض کا پلان سن رہے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...