چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 374 رنز بنا لیے

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 374 رنز بنا لیے

چٹاگانگ (نیٹ نیوز) مومن الحق کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 374 رنز بنا لیے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی قائد محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تمیم اقبال اور امرالقیس نے ٹیم کو 72 رنز کا آغازفراہم کیا، تمیم 52 ، امرالقیس 40 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، اس موقع پر مومن الحق اور مشفق الرحیم نے میدان سنبھالا، دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 236 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا، 356 کے سکور پر سرنگا لکمل نے مشفق کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، مشفق 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، لٹن داس بغیر کوئی رن بنائے لکمل کی گیند کا نشانہ بنے، اس کے بعد مومن الحق اور محموداللہ نے دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، اسطرح پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں پر 374 رنز بنا لئے تھے، مومن الحق 175 اور محموداللہ 9 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، سرنگا لکمل نے 2 جبکہ پریرا اور سنداکن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...