جیمز ہوپس آئی پی ایل کیلئے دہلی ڈیئر ڈیولز کے باؤلنگ کوچ مقرر


نئی دہلی (نیٹ نیوز) دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز ہوپس کو نیا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی جیمز ہوپس کی بطور باؤلنگ کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوپس ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...