ڈی ویلیئرز ان فٹ، بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز سے باہر

ڈی ویلیئرز ان فٹ، بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز سے باہر

ڈربن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کو بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز فٹنس مسائل کے باعث ابتدائی تین ون ڈے میچز سے باہر ہو گئے۔ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے کنوینر آف سلیکٹرز لینڈز زونڈی نے بتایا ہے کہ ویلیئرز جو کہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف ابتدائی تین ون ڈے نہیں کھیلیں گے تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ وہ سیریز کے آخری تین میچز کیلئے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...