انڈر19ورلڈ کپ، پاکستان اور افغانستان تیسری پوزیشن کیلئے آج مدمقابل

انڈر19ورلڈ کپ، پاکستان اور افغانستان تیسری پوزیشن کیلئے آج مدمقابل

کوئنز ٹاؤن(نیٹ نیوز)انڈر19ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے لیے آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ پڑے گا، کیویز کے دیس میں جاری جونیئرز کا سپر میگا ایونٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ یکم فروری کو کوئنز ٹان میں ایک اور بڑا میدان لگے گا ، پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے۔ فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے جان لڑائیں گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی جبکہ افغانستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار ہوئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ایشیا کپ انڈر نائنٹین کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستانی جونیئر افغانستان سے ہی ہار چکے ہیں۔ انڈر نائنٹین ورلڈکپ کا فائنل تین فروری کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی