ڈیوس کپ ٹائی : پاکستان اور کوریا کل آمنے سامنے


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون ون میں کل سے مد مقابل ہونگی ، کورین ڈیوس کپ ٹیم نے پاکستان میں ڈیوس کپ میچز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان سے سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا تھا کہ کورین ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے ، ڈیوس کپ میں میزبان ملک کی کامیابی کا 20سالہ ریکارڈ برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے ۔ اسلام آباد میں ڈیوس کپ کے حوالے سے کورین اور پاکستان ڈیوس کپ ٹیموں کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورین ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان جائے سک کیم نے کہاکہ پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھرپور محنت کی ہے ،پلیئرز نے کوریامیں بھی ٹریننگ کیمپ میں ڈیوس کپ ٹائی پر فوکس کیا ،ڈیوس کپ میں پاکستان سے سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...