یارکشائر کادوبارہ بھارتی بیٹسمین پوجارا سے معاہدہ

یارکشائر کادوبارہ بھارتی بیٹسمین پوجارا سے معاہدہ

لندن (نیٹ نیوز) انگلش کلب یارکشائر نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے بھارتی بلے باز چیتشور پوجارا سے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔ پوجارا کے کاؤنٹی کلب سے دوبارہ معاہدے کا مطلب ہے کہ اس بار ٹاپ سکس رینکڈ ٹیسٹ بیٹسمین کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، یارکشائر نے پوجارا سمیت جوروٹ اور کین ولیمسن سے بھی معاہدے کر رکھے ہیں۔ پوجارا نے کہا کہ یارکشائر سے دوبارہ معاہدہ کرنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...