جمعیت علماء اسلام نے ضلعی سطح پر کارکنوں کی میڈیا تربیت ورکشاپ کا فیصلہ


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور نے ضلعی سطح پر کارکنوں کی میڈیا تربیت کے سلسلے میں میڈیا ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ورکشاپ میں جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے،ضلعی ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے بتایا کہ حالیہ ضلعی مجلس شوری کے دستوری اجلاس میں ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی اور مجلس شوری کی جانب سے میڈیا ورکشاپ کی منظوری دی گئی ہے ، میڈیا ورکشاپ میں کارکنوں کو ابلاغ کے تینوں ذرائع پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور انہیں اپنا پیغام معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانے کے سلسلے میں بنیادی ٹولز سے آگاہی دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...