ڈاکٹر فریدون کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں خصوصی لیکچر

ڈاکٹر فریدون کا پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں خصوصی ...

لا ہور (جنرل رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر نے ہسپتال میں گزشتہ روز اپنے کنسلٹنٹس اور ڈاکٹر ز کیلئے مشہور ملکی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر فریدون جواد احمد کے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر فریدون کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بین الاقوامی پروفیسر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ہسپتال کے تما م ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس ، فزیشنز ، رجسٹرارز، سینئر رجسٹرارزاور میڈیکل آفیسرز نے اس خصوصی لیکچر میں شرکت کی اور اس موضوع کی اہمیت اور ڈاکٹر فریدون کی علمی صلاحیت کو خوب سراہا ۔ ہسپتال کے صدر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، میڈیکل ڈائریکٹر اور ایکٹنگ سی او او ، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ اعجاز ، ایسوسی ایٹ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جہانگیر عباس نے بھی اس خصوصی لیکچر میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4