ٹرکش کلچرل سنٹر لاہور کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام یونس ایمرے ٹرکش کلچرل سنٹر لاہور کے اشتراک سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف کی فکر اور فن کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹراکرم اکرام شاہ نے کی۔ تقریب میں صدر پاکستان کے مشیر فاروق عادل ، یونس ایمرے ٹرکش سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار ، ڈین فیکلٹی آف ارینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، غیر و ملکی ماہرین تعلیم ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے تمام مسائل کا حل اتحاد و یکجہتی کو قرار دیا۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذکریا زاکر نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان ور ترکی کے مابین دوستی کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیا۔
B